*سعودیہ میں رواں سال 21 پاکستانیوں سمیت 100سے زائد غیر ملکیو...
Ummah Post
18 November, 2024

*سعودیہ میں رواں سال 21 پاکستانیوں سمیت 100سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت دے دی گئی*

سعودی عرب رواں سال اب تک 21 پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت دے چکا ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال سزائے موت پانے والوں کی یہ تعداد 2023 اور 2022 کے اعداد و شمار سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

گزشتہ 2 سالوں میں سعودی حکام نے ہر سال مختلف جرائم کے مرتکب 34 غیر ملکیوں کو سزائے موت دی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہفتے کو منشیات اسمگلنگ کیس میں ایک یمنی شہری کو سزائے موت دی گئی جس کے بعد رواں سال مملکت میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 101 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال سزائے موت پانے والے غیرملکیوں میں سے زیادہ تر منشیات سے متعلق جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔

Share this article
قابلِ رشک واقعہ
مضامین

قابلِ رشک واقعہ

ایک ترک مسلمان مسجد نبوی شریف کے احاطے میں کھڑے ہوکر اپنا آنکھوں دیکھا واقعہ یوں بیان کرتا ہے میں مسجد نبوی میں کھڑا دیکھ رہا تھا کہ چار پولیس والیں کسی کا انتظار کر رہے ہیں پھر ایک شخص نمودار ہوا تو پولیس والوں نے بھاگ کر اسے قابو کر لیا۔ اور اس کے ہاتھ جکڑ لئے نوجوان نے کہا مجھے دعا اور توسل...