نمبر (۱) صبح کا ناشتا دستیاب ہے۔
تفصیل: ناشتا صبح ہی کو کیا...
Ummah Post
14 January, 2024

نمبر (۱) صبح کا ناشتا دستیاب ہے۔

تفصیل: ناشتا صبح ہی کو کیا جاتا ہے۔ رات کا ناشتا یا دوپہر کا ناشتا کوئی چیز نہیں، سو صرف درست یہی ہے کہ

"ناشتا دستیاب ہے"

نمبر (۲) جھوٹے الزامات

تفصیل: کبھی آپ نے سچے الزامات سنے؟؟ نہیں؟؟ تو درست بھی "الزامات" ہی ہے. ناکہ جھوٹے الزامات۔

ضرب المثال:

نمبر (۱) آدمی آدمی پر گرتا ہے۔

مطلب: بہت زیادہ بھیڑ، رش، ہجوم

استعمال: اندرون شہر کا تو پوچھیے ہی مت جہاں آدمی آدمی پر گرتا ہے۔ ایسی جگہوں سے دل گھبراتا ہے. وغیرہ

نمبر (۲) پیٹ سے پاؤں نکالنے لگے ہیں۔

مطلب: غلط یا نالائق حرکات کرنا۔

استعمال: اُدھر میاں ظہور کے بیٹے کو دیکھیے قد ابھی نکلا نہیں، پیٹ سے پاؤں نکالنے لگے ہیں۔ وغیرہ

ذخیرہ الفاظ:

نمبر (۱) تَجَاہلِ عَارِفَانہ

معنی: جان بوجھ کر لاعلم بننا۔

استعمال: نفیسی صاحب بڑے جی دار آدمی ہیں۔ جہاں دیدہ ہیں مگر اپنے بیٹے کی بات پر تجاہلِ عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔

نمبر (۲) رَفِیعُ الْمَرتَبَت

معنی: اونچے مرتبے والا، اونچی شان والا۔

استعمال: اپنے،علم، عمل اور عاجزی کی وجہ سے صوفی صاحب ایک رفیع المرتبت شخصیت ہیں۔

Share this article
حضرت تھانوی کا ایک واقعہ
مضامین

حضرت تھانوی کا ایک واقعہ

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سے اپنے سارے مریدین اور متعلقین کو یہ ہدایت تھی کہ جب کبھی ریلوے میں سفر کرو، اور تمہارا سامان اس مقدار سے زائد ہو جتنا ریلوے نے تمہیں مفت لیجانے کی اجازت دی ہے، تو اس صورت میں اپنے سامان کا وزن کراؤ اور زائد سامان کا کرایہ ادا کرو، پھر سفر کرو۔ خود حضرت والا کا اپنا...