شیخ الاسلام حضرت مفتی محمدتقی عثمانی مدظلہ کی اہل علم کو نصی...
Ummah Post
26 November, 2024

شیخ الاسلام حضرت مفتی محمدتقی عثمانی مدظلہ کی اہل علم کو نصیحت

میں نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہے اور ملک ملک پھرا ہوں ہر ملک اور ہر طبقہ کی اردو عربی ' فارسی اور انگلش کی کتابیں میں نے پڑھی ہیں ۔ اصلاح نفس اور اصلاح ظاہر و باطن سے متعلق حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے مواعظ سے بڑھ کر میں نے کوئی کتاب نہیں دیکھی ۔ اپنی حد سے زیادہ مصروفیات کے باوجود میں ہر روز سونے سے پہلے ان کا تقریبا پانچ منٹ ضرور مطالعہ کرتا ہوں ۔ بعض اوقات دل ان میں ایسا لگتا ہے کہ مختصر سا دورانیہ آدھے گھنٹے تک بھی چلا جا تا ہے ۔ حضرت کا کوئی نہ کوئی وعظ ہمیشہ میرے سرہانے رکھا رہتا ہے ۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں انکی افادیت تمہارے دل و دماغ میں کس طرح اتاروں ؟ بس ! میں آپ سے دست بستہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ میں سے ہر طالب علم حضرت رحمہ اللہ کے مواعظ و خطبات کو اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کر لے ممکن ہے کہ ابتدا میں آپ کا دل ان میں نہ لگے لیکن آپ جوں جوں آگے بڑھتے جائیں گے ان شاء اللہ دل ان میں کھینچتا چلا جائے گا اور ایک ہی مجلس میں آپ انہیں ختم کرنا چاہیں گے ۔

( لطائف اشرفیہ )

Share this article
شیطان کے تین ہتھیار
مضامین

شیطان کے تین ہتھیار

حضرت سیدنا وہب بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے: بنی اسرائیل کا ایک عابد اپنے عبادت خانے میں عرصۂ دراز سے مصروفِ عبادت تھا، وہ مجاہدات کرتا اور ہمیشہ گناہوں سے بچتا۔ اس کی عبادت و پارسائی کو دیکھ کر شیطان کے چیلے ابلیس کے پاس آئے اور کہا: ”فلاں شخص نے ہمیں عاجز کر دیا ہے، اس سے ہمیں کچھ حصہ نہی...