"الفاظ"

"الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر "لفظ" اپنی...
Ummah Post
23 February, 2025

"الفاظ"

"الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے۔ ہر "لفظ" اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے،

کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں

کچھ "غلامی"

کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں

اور کچھ "وار"۔

ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے ۔ جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا،

تو سمجھ آیا ۔۔۔۔!!

لفظ صرف معنی نہیں رکھتے،

یہ تو دانت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔ جو کاٹ لیتے ہیں

یہ ہاتھ رکھتے ہیں،

جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں

یہ پاؤں رکھتے ہیں،

جو"ٹھوکر" لگا دیتے ہیں

اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجہ" کا اسلحہ تھما دیا جائے،

تو یہ وجود کو "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔ ۔ ۔

اپنے لفظوں کے بارے میں "محتاط" ہو جاؤ،

انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے "وجود' کو سمیٹیں گے

یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے

کیونکہ

یہ تمہاری "ادائیگی" کے غلام ہیں اور تم ان کے بادشاہ

اور "بادشاہ" اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے

اور اپنے سے "بڑے بادشاہ" کو جواب دہ بھی ...

Share this article
انسداد فحاشی کا اسلامی نظام
مضامین

انسداد فحاشی کا اسلامی نظام

شریعت اسلامیہ نے دنیا سے فحاشی کو مٹانے کے لئے جو محکم انتظامات فرمائے ہیں، ان کا اگر خلاصہ کیا جائے تو بالترتیب درج ذیل عنوانات میں انہیں سمیٹا جا سکتا ہے : (۱) قرآن و حدیث میں وعد و وعید کے ذریعہ فحاشی کے خلاف ذہن سازی۔ (۲) عورتوں کے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے پر روک ۔ (۳) عورتوں کو پردے...