عزیزم محترم مولانا انس صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے کہ بخیر و عافیت ہوگے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی سلامت رکھے۔ آج صبح اپڈیٹ کی اطلاع ملی لیکن کچھ مشغولی کی وجہ سے کوئی تبصرہ نہ لکھ سکا۔ ماشاءاللہ آج کے اپڈیٹ کے بعد اس کی افادیت اور بڑھ گئی ہے۔قرآن کریم ۱۳ لائن سے کچھ حصہ تلاوت کیا، بہت اچھا لگا، والیوم بٹن کا آپشن بہت عمدہ رہا، اللہ تعالی قبول فرمائے۔ اور درجہ بہ درجہ ترقی نصیب فرمائے ۔ تمام گروپ ممبران سے درخواست ہے کہ پلے استور پر جا کر ۵ اسٹار دے اور اچھا تبصرہ بھی لکھے۔

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

پچاس روپیے والی فوٹو

پچاس روپیے والی فوٹو

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل تین تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔ بیس روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔ تیس روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں- اور پچاس روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے ۵۰ روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔ اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور بیس روپے والی زندگی نہیں گزارتے آپ جیسے بھی ہیں ، بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔ بیس روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رہیں گے