🌺میں ایک عورت ھوں🌺 اے ابن آدم ! میں ایک عورت ھوں ھر رشتے میں محترم ھر روپ میں پاکیزہ میں وہی عورت ہوں کہ جس کی گود میں پرورش پائی پیغمبروں نے  ولیوں نے  نیکوں کاروں نے ،عقل والے، علم والے، مردوں نے جس کی دعاؤں سے درجے ملتے ھیں جس کی خدمت سے جنت ملتی ھے جس کی پرورش پر بشارتیں ملتی ھیں جس سے نکاح پر ایمان مکمل ھوتا ھے سنو ! میں تمھارے نسب کی محافظ ھوں مجھے کھیل تماشہ نہ بناؤ جس روپ میں تم مجھے عزت دوگے باوفا  پاؤ گے ۔ باکردار پاؤ گے ۔ میں ناقص عقل ھوں اس وجہ سے کہ معاشرے کو اس طرح نہیں جانتی جس انداز میں مرد جانتے ھیں اور مردوں کے فریب اور چھوٹ کا صحیح اندازہ نہیں  کرسکتی خدارا میری خواھشات کو میری کمزوری نہ سمجھو مجھ پر نسلوں کا دارو مدار ھے ۔ مجھ سے بقاۓ انسان ھے ۔ حیا کا تقاضا دونوں سے ھے مردوں سے بھی عورتوں سے بھی ۔ تم لوگوں کی عورتوں کے ساتھ عفیف (( پاک دامن) رھو تمھاری عورتیں بھی عفیف رھیں گی۔ 🤍💫

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

سلف میں کتابی علم کی حیثیت :

سلف میں کتابی علم کی حیثیت :

مولانا فیصل احمد صاحب ندوی بھٹکلی لکھتے ہیں: ہمارے علمائے سلف صرف کتابی علم کو کوئی اہمیت نہیں دیتے تھے، یعنی اگر اس کے اساتذہ اور مشائخ نہ ہوں اور صرف کتابوں سے اس نے کچھ علم حاصل کیا ہو تو اس کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔ کچھ لوگ تاریخِ اسلام میں ایسے گزرے ہیں جن کا تذکرہ کتابوں میں عظمت کے بجائے مذمت کے ساتھ آتا ہے۔ علمائے سلف ایسے نرے کتابی علم والے سے علمی بحث کے بھی روادار نہیں تھے۔ کیسا عبرت انگیز واقعہ قاضی عیاض رحمہ اللّٰه علیہ نے نقل کیا ہے کہ امام احمد رحمہ اللّٰه علیہ کے زمانہ میں ابن أبي داؤد نامی کتابی علم والے ایک صاحب تھے، وہ اِدھر اُدھر سے اختلافی مباحث چھیڑتے تھے، خلیفۂ وقت معتصم نے امام احمد سے کہا: ذرا ابن أبی داؤد سے بات کرکے خاموش کیجیے، امام احمد نے فرمایا: میں کیسے بات کروں ایسے شخص سے جس کو میں نے کبھی کسی عالم کے در پر نہیں دیکھا؟ غور کیجیے اور عبرت لیجیے کہ ایسے کتابی علم سے لوگ آج کیسے کیسے فتنے برپا کر رہے ہیں۔ فقہی اختلاف کی حقیقت/صفحہ۔ ۱۹/۲۰