ملفوظ: عافیت کو غنیمت سمجھو
*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*عافیت کو غنیمت سمجھو*
ارشاد فرمایا کہ عافیت اور امن کو غنیمت سمجھو اور عافیت اور امن ہی کو مانگو، ہاں اگر کوئی مصیبت خود بخود ہی پیش آئے تو اس میں صبر و استقلال سے کام لو، یہی سنت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عادتِ شریفہ یہی تھی کہ خود کسی حادثہ کی تمنا نہ فرماتے تھے، البتہ حرب (جنگ) کا موقع ہوتا تھا تو جو اس کے مناسب تدبیریں ہیں وہ اختیار کرتے تھے۔
(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۵۵)