♦️♦️ *جنازہ سے عبرت* ♦️♦️

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک باب...
Ummah Post
9 April, 2025

♦️♦️ *جنازہ سے عبرت* ♦️♦️

ایک جنازے سے فارغ ہوتے ہی ایک بابا جی قبر کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے اور پوچھنے لگے..

بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص ابھی دنیا میں واپس آ جائے تو کیا کرے گا..؟

بابا جی کے اس سوال پر ایک دفعہ تو سب کو جھٹکا لگا کہ کیا بات بابا جی کہنے والے ہیں....

بابا جی مسکرائے اور بولے میں انسان ہی ہوں..... سوال کا جواب کوئی دینا چاہے گا.....

ایک دو شخص ہم آواز ہو کر بولے، نیک کام کرے گا، اچھائی کے کام کرے گا...

اتنے میں پیچھے سے آوازیں گونجنے لگ گئیں جیسے عموماً ہوتا ہے کہ ایک آدمی بولا تو سب ہی اپنی اپنی رائے دینے لگے...

ایک آواز بابا جی کہ کان میں پہنچی، دین کا کام شروع کر دے گا...

یکایک آواز آئی قرآن و سنت کو پکڑ لے گا....

ابھی یہ سلسلہ چل رہا تھا کہ بابا جی کہنے لگے: ساری باتوں کا خلاصہ ایک ہی ہے کہ یہ اللہ کی نافرمانی سے دور ہو کر اللہ اور اس کے رسول کا فرمانبردار بن جائے گا!...

"لیکن پتر بات یہ ہے کہ یہ کبھی نہیں آئے گا.... ہاں ہم لوگ جائیں گے....."

یہ کبھی نہیں کر سکے گا..... لیکن ہم لوگ باہر ہیں.... اس لیے ہم لوگ وہ کریں جو یہ کرنا چاہتا ہے....

یہ فاصلہ تو صرف دو چار فٹ کا ہے کہ وہ نیچے ہے ہم اوپر ہیں لیکن درحقیقت یہ بہت بڑا فاصلہ ہے.... یہ کہہ کر بابا جی نے سلام کیا اور چلتے بنے لیکن پیچھے کھڑے ہر شخص پر ایک ایسی کپکپی طاری ہوئی، ایک ایسی کیفیت ہوئی کہ ہر شخص کی زبان پر استغفارِ جاری تھا اور آنکھ نم تھی۔

کاش ہمیں بھی کسی جنازے سے عبرت حاصل ہو اور ہم فکر آخرت میں گناہوں سے توبہ کر کے نیک اعمال کرنے لگیں!

Share this article
حضرت نانوتوی رحمہ اللہ کی دعوت __!!
مضامین

حضرت نانوتوی رحمہ اللہ کی دعوت __!!

حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمتہ اللہ علیہ کا مظفر نگر میں ایک تھانیدار معتقد تھا۔ ایک دن اس نے حضرت مولانا نانوتوی کی دعوت کی، مولانا نے دیکھا تھا کہ تھانیدار کی کمائی مشتبہ اور مشکوک ہے اس وجہ سے اس کی دعوت کو نامنظور فرما دیا ۔ تھانیدار نے دعوت قبول نہ کرنے کی وجہ معلوم کی تو حضرت نے فرما...