*😊مسکراہٹ😊*


✍🏻ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ایک کالی اور د...
Ummah Post
9 April, 2025

*😊مسکراہٹ😊*

✍🏻ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ایک کالی اور دوسری گوری...

اس شخص نے ان میں سے کسی ایک کو طلاق دینے کا تہیہ کر لیا چنانچہ اس نے دونوں کے درمیان ایک شعری مقابلہ رکھا جس میں کامیاب ہونے والی کو وہ اپنے نکاح میں باقی رکھتا.

چنانچہ کالی والی بیوی نے کہا :

ألم ترى المسك لا شئ مثله

وأن بياض الملح بيع بدرهم

وأن سواد العين لا شك نورها

وأن بياض العين لا شيئ فاعلم

کیا آپ نہیں دیکھتے کہ مشک (سیاہ ہونے کے باوجود) بے مثال ہوتا ہے ، اور سفید نمک ایک درہم میں بک جاتا ہے۔

آنکھ کی سیاہی سے ہی اس میں روشنی ہوتی ہے

اور یہ اچھی طرح جان لو کہ آنکھ کی سفیدی کسی کام کی نہیں ہوتی۔

گوری والی نے اس کے جواب میں کہا :

ألم ترى أن البدر لا شئ مثله

وأن سواد الفحم بيع بدرهم

وأن رجال الله بيض وجوههم

ولا شك أن السواد أهل جهنم

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ چودھویں کا روشن چاند بے مثال ہوتا ہے ، کالا کوئلہ ایک درہم میں فروخت ہو جاتا ہے۔

اللہ والوں کے چہرے سفید ہوا کرتے ہیں۔

اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جہنمی سب کالے کلوٹے ہوں گے۔

وہ شخص اس خوبصورت گفتگو سے نہایت لطف اندوز ہوا اور اس نے تیسری شادی ایک گندمی رنگ والی عورت سے کر لی۔

Share this article
رشتہ ڈھونڈنے کی ظالمانہ رسم
مضامین

رشتہ ڈھونڈنے کی ظالمانہ رسم

ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کے لئے جب رشتہ ڈھونڈا جاتا ہے تو لڑکی کی خوبصورتی ، لڑکی کی شرافت ، لڑکی کے کام کاج ، لڑکی کا رہن سہن ، لڑکی کی تعلیم ، لڑکی کا خاندان ، لڑکی کا جہیز ، لڑکی کا جائیداد میں حصہ لڑکی کی پیدائش سے اسکی جوانی تک کی ہسٹری جس کی گواہی بھی شرط اور لڑکے کے لئے صرف اسکی ن...