"دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے، جِس کا لمس نرم ہوتا ہے، مگر اُس کا زہر جان لیوا ہوتا ہے؛ نادان اور جاہل اُس کی طرف مائل ہوتا ہے، لیکن عقلمند اور ہوشیار اُس سے بچ کر رہتا ہے!"
امام جلال الدین رومی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ ایک آدمی سفر پر نکلا ، جنگل میں چلتا رہا ، جنگل میں بہت دور چلنے کے بعد اُسے تھکان ہوئی اور تھکان کی وجہ سے نیند غالب ہوگئی ، اس نے سوچا کہ کہیں آرام کرلوں ؛ لیکن آرام کرنے اس لئے ہمت نہیں ہوئی کہ جنگل کا راستہ ہے جنگل کے راستے میں کیسے آرام کروں ؟ سو...