مرزا غالب کہتے ہیں آم میں دو خوبیاں ہونی چاہئیں

"اوّل وہ می...
Ummah Post
28 April, 2025

مرزا غالب کہتے ہیں آم میں دو خوبیاں ہونی چاہئیں

"اوّل وہ میٹھے ہوں،دوم بہ کثرت ہوں“

علامہ اقبال کو لنگڑا آم بہت پسند تھا۔ ایک بار مشہور شاعر اکبر الٰہ آبادی نے علامہ اقبال کو لنگڑے آموں کا تحفہ بذریعہ ڈاک بھجوایا، علامہ اقبال نے پارسل کی رسید پر یہ یادگارمصرع لکھ بھیجا۔

اثر یہ تیرے اعجازِ مسیحائی کا ہے اکبر

الٰہ آباد سے لنگڑا چلا، لاہور تک پہنچا

لہذا آم ہوں

ڈھیر سارے ہوں

مفت کے ہوں

اور ٹھنڈے ہوں۔۔۔

خالق کو ہے مقصود کہ مخلوق مزہ لے

وہ چیز بنا دی کہ بوڑھا بھی چبا لے

آم کا موسم آگیا ہے لہذا اپنے ساتھ ہمارا بھی خیال رکھیں 😅

Share this article
عادات، اخلاق اور طرزِ عمل خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ہیں
مضامین

عادات، اخلاق اور طرزِ عمل خون اور نسل دونوں کی پہچان کرا دیتے ہیں

ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی نوکری کی طلب لیے حاضر ہوا، قابلیت پوچھی گئی، کہا کہ میں سیاسی ہوں۔ بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھیڑ رہتی تھی، اسے خاص گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج بنا لیا گیا، جو حال ہی میں فوت ہو چکا تھا۔ چند دن بعد بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا...