ایک بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا۔ 

وا...
Ummah Post
29 April, 2025

ایک بچہ اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ایک سیب لئے کھڑا تھا۔

والد نے کہا:

"بیٹا ایک سیب مجھے دے دو؟

بیٹے نے سنتے ھی سیب کو اپنے دانتوں سے کاٹ لیا اس سے پہلے کہ والد کچھ بولتا ، اس نے دوسرا سیب بھی کاٹ لیا ۔

اپنے بیٹے کی اس حرکت پر والد کا دل دھک سے رہ گیا مسکراھٹ اس کے چہرے سے غائب ھو گئی ۔

تبھی بیٹے نے اپنے دائیں ھاتھ والا سیب آگے بڑھاتے ھوئے کہا کہ ' ابو یہ لیں یہ زیادہ میٹھا ھے!

ھم کبھی کبھی پوری بات اور معاملات کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ، ساری غلط فہمیاں اسی سے پیدا ھوتیں ھیں اور یہی خرابی کی اصل وجہ ھے...

Share this article
شان صحابہ پر ایک نرالی تحریر
مضامین

شان صحابہ پر ایک نرالی تحریر

از : محدث عصر علامہ سيد محمد يوسف بنوری رحمہ اللّٰہ بات تو بالکل کھلی ہے کہ صحابہؓ کیسے ہی ہوں، مگر تم سے تو اچھے ہی ہوں گے، تم ہوا پر اُڑ لو، آسمان پر پہنچ جاؤ، سو بار مر کر جی لو، مگر تم سے صحابیؓ تو نہیں بنا جاسکے گا، تم آخر وہ آنکھ کہاں سے لاؤ گے جس نے جمالِ جہاں آرائے محمد کا دیدار کیا؟ وہ ک...