خوددار عورت… لاوارث میت
messages.islamic_article

خوددار عورت… لاوارث میت

admin
15 Jul, 2025

فاعتبروا يا اولي الابصار

سبق ہے میرا جسم میری مرضی والوں کے لئے

مرضی بھی اسی کی تھی اور جسم بھی اسی کا تھا مگر

سناٹے سے گونجتا کمرہ، بند دروازے کے پیچھے مہینوں سے خاموش پڑی لاش، اور آس پاس نہ کوئی آنکھ اشک بار، نہ کوئی ماتم، نہ کوئی دعا۔ بس دیواریں تھیں، جو چیخ چیخ کر اس عورت کی تنہائی کی گواہ تھیں، جو کبھی اپنی خودمختاری پر نازاں تھی، جس نے رشتوں کے ریشمی بندھنوں کو آزادی کی زنجیر سمجھ کر توڑ دیا، جو فیمینزم کے افیون سے مدہوش ہو کر اپنے خاندان، بھائی، باپ، اور سب سے بڑھ کر اپنے رب سے بھی روٹھ گئی تھی۔

"اداکارہ حمیرا اصغر" ایک خوبصورت چہرہ، ایک آزاد "عورت، ایک مشہور نام" لیکن کیا واقعی وہ کامیاب تھی؟

پولیس اہلکار جب اس کے بھائی کو فون کرتا ہے تو جواب ملتا ہے:

"اس کے والد سے بات کریں"

اور جب والد کو فون کیا جاتا ہے تو ایک باپ کی زبان سے نکلتا ہے:

"ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، ہم بہت پہلے اس سے ناطہ توڑ چکے، لاش ہے تو جیسے چاہو دفناؤ"

فون بند ہو جاتا ہے، مگر سوال کھلا رہ جاتا ہے کہ وہ کون سی زندگی تھی جو باپ کے دل کو اتنا سخت کر گئی؟ وہ کون سا راستہ تھا جو بھائی کی غیرت کو خاموش کرا گیا؟ وہ کون سی سوچ تھی جس نے ایک جیتے جاگتے وجود کو مہینوں لاش بنا کر سڑنے کے لیے چھوڑ دیا؟

یہ محض ایک واقعہ نہیں، یہ فیمینزم کی وہ بھیانک تصویر ہے، جو اشتہارات میں خوشنما، تقاریر میں متاثرکن، اور سوشل میڈیا پر انقلابی لگتی ہے، مگر اندر سے کھوکھلی، تنہا اور اندھیرے سے لبریز ہوتی ہے۔

فیمینزم کا آغاز عورت کے حقوق سے ہوا، مگر انجام اس کی تنہائی پر ہو رہا ہے۔

فیمینزم نے عورت کو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے مقدس رشتوں سے نکال کر صرف "خود" بنا دیا اور یہی "خود" آخرکار اُسے اکیلا کر گیا۔

خاندان کا ادارہ، جسے صدیوں کی تہذیب نے پروان چڑھایا، جس میں قربانیاں، محبتیں، ناراضگیاں، مان، اور رشتہ داریوں کی حرارت موجود تھی، اسے آج کی عورت نے "زنجیر" سمجھ کر کاٹ دیا۔ اور جب وقت کی تیز دھوپ نے جلایا، تو کوئی سایہ دار درخت ساتھ نہ تھا۔

فیس بک کی دوستیں، انسٹاگرام کے فالورز، ٹوئٹر کی آزادی کے نعرے, سب خاموش تھے۔

باپ کا دروازہ بند تھا، بھائی کا دل پتھر ہو چکا تھا، اور ماں شاید برسوں پہلے رو رو کر مر چکی تھی۔

عجیب معاشرہ ہے یہ بھی، جہاں اگر بیٹی نافرمان ہو تو باپ ظالم کہلاتا ہے، اور اگر باپ لاتعلق ہو جائے تو بیٹی کی خودمختاری کا جشن منایا جاتا ہے۔

عورت جب گھر سے نکلے، تو "طاقتور" کہلاتی ہے،

جب طلاق لے، تو "باہمت" بن جاتی ہے،

جب رشتے توڑے، تو "بغاوت" نہیں بلکہ "خود شعوری" قرار پاتی ہے۔

اور جب مر جائے، تنہا، بوسیدہ لاش کی صورت،

تو سارا معاشرہ خاموش تماشائی بن جاتا ہے۔

کاش حمیرا اصغر نے جانا ہوتا کہ فیمینزم، ماں کی گود جیسا تحفظ نہیں دے سکتا۔

کاش وہ سمجھ پاتی کہ باپ کی ڈانٹ، محبت کی ایک گونج ہوتی ہے، اور بھائی کی غیرت، عزت کی چادر ہوتی ہے۔

کاش وہ جان پاتی کہ مرد دشمنی کا نام عورت دوستی نہیں، بلکہ یہ فکری گمراہی ہے جو عورت کو اس کے رب، اس کے دین، اور اس کی فطرت سے کاٹ دیتی ہے۔

عورت مضبوط ضرور ہو، خودمختار بھی ہو، لیکن وہ اپنے اصل سے جُڑی رہے,

وہ ماں کا پیار، باپ کی شفقت، بھائی کی غیرت، اور شوہر کی رفاقت کو بوجھ نہ سمجھے۔

ورنہ فیمینزم کی راہ میں جو منزل ہے، وہ تنہائی، بے رُخی، اور بے گور و کفن لاش ہے۔

حمیرا اصغر چلی گئی,

لیکن فیمینزم کی دُھند میں گُم اور کتنی بیٹیاں ایسی ہی گم ہو رہی ہیں,

بس ہمیں تب ہوش آتا ہے،

جب تعفن زدہ لاش دیواروں سے سوال کرنے لگتی ہے۔۔۔

"آزادی چاہیے تھی نا؟ لے لو… مگر اب میرے پاس کوئی نہیں!"💔💔💔

____📝📝📝____

منقول -

انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ ۔

ٹیگز: #خوددار عورت #independent woman #لاوارث میت #unclaimed corpse #فیمینزم #feminism #میرا جسم میری مرضی #my body my choice #حمیرا اصغر #Humaira Asghar #تنہائی #loneliness #خاندانی رشتے #family bonds #رشتوں کی اہمیت #importance of relationships #ماں کی محبت #mother’s love #باپ کی شفقت #father’s affection #بھائی کی غیرت #brother’s honor #اسلامی اقدار #Islamic values #عورت کی خودمختاری #women’s autonomy #معاشرتی تنقید #social critique #آزادی کا نقصان #harm of freedom #فکری گمراہی #ideological deviation #دین سے دوری #distance from religion #عبرتناک واقعہ #inspiring incident #سوشل میڈیا #social media #فیس بک فالورز #Facebook followers #انسٹاگرام #Instagram #تعفن زدہ لاش #decomposed body #گھریلو اقدار #domestic values #طلاق کی حمایت #support for divorce #بغاوت یا خود شعوری #rebellion or self-awareness #عورت کی طاقت #women’s strength #معاشرتی خاموشی #societal silence #رب سے تعلق #connection with Allah #فطرت سے انحراف #deviation from nature #تنہائی کی سزا #punishment of loneliness #والدین سے ناطہ #bond with parents #سماجی دباؤ #social pressure #عورت دوستی #women’s friendship #مرد دشمنی #enmity with men #خاندان کا ادارہ #institution of family #

تازہ ترین خبریں