انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا
یہ حال ہے تو کون عدالت میں...
Ummah Post
21 June, 2025

انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا

یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا

دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے

سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا

دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن

دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا

خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا

پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا

واقف ہے خوب جھوٹ کے فن سے یہ آدمی

یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا

ڈاکٹر راحت اندوری

Share this article
اور ملک الموت آپہنچا __!!
مضامین

اور ملک الموت آپہنچا __!!

ایک نوجوان لڑکی ایک سپر مارکیٹ میں اپنے جسم کی نمائش کرتے ہوئے فتنہ انگیز انداز میں جارہی تھی۔ اس کے انداز میں ایسی خود نمائی اور خود ستائی تھی جیسے دنیا اسی کی وجہ سے پیدا کی گئی ہو ۔ وہاں سے ایک نیک اور صالح نوجوان گزر رہا تھا اس نے از راہ ہمدردی کہا: "میری بہن! اپنی اس روش سے باز آجاؤ۔ اگر اسی ح...