ڈاکٹر بھی ماہر ہو اور دوا بھی مفید ہو لیکن پرہیز واحتیاط نہ...
Ummah Post
13 July, 2025

ڈاکٹر بھی ماہر ہو اور دوا بھی مفید ہو لیکن پرہیز واحتیاط نہ کی جائے تو عموما نہ دوا اثر کرتی ہے اور نہ ڈاکٹر کا علاج مفید ثابت ہوتا ہے، یہ سب مانتے ہیں کہ یہاں ڈاکٹر کی مہارت اور دوا کی افادیت میں کوئی مسئلہ نہیں بلکہ گڑبڑ یہی ہے کہ مریض احتیاط وپرہیز نہیں کرتا۔ اسی طرح جب علماء کرام کہتے کہ گمراہوں اور اہلِ باطل کو سننے اور پڑھنے سے پرہیز کریں تو وہاں بھی نہ علماء کرام کی مہارت میں کوئی کمی ہوتی ہے اور نہ ہی ان کے دین اور مذہب میں کوئی نقص ہوتا ہے بلکہ سارا مسئلہ پرہیز نہ کرنے کا ہوتا ہے کہ عام آدمی علم نہ ہونے کی وجہ سے گمراہوں کی چرب زبانی اور فریب کاری سے متأثر ہوکر گمراہ ہوسکتا ہے۔ اور ہاں جس طرح پرہیز بتانا ڈاکٹر کی جانب سے خیر خواہی کی علامت سمجھی جاتی ہے اسی طرح گمراہوں کو سننے اور پڑھنے سے پرہیز بتلانا بھی علماء کرام کی جانب سے خیر خواہی ہی سمجھنی چاہیے۔ اس لیے اہلِ حق سے دین سیکھنے اور وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ گمراہ طبقات کو سننے اور پڑھنے سے بالکلیہ اجتناب ضروری ہے!

✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن

جامعۃ الابرار مسجد اختر گلبرگ بلاک 11 کراچی

Share this article
آج کی چھوٹی سی نیکی
مضامین

آج کی چھوٹی سی نیکی

..... پچھلے دسمبر ایک روز جب انگلینڈ میں شدید برف باری ہو رہی تھی اور ہر کسی کو سردی نے جکڑ رکھا تھا تو میں نے اپنی آفس کی کھڑکی سے دیکھا کہ میرا ایک ساتھی اس منجمد کردینے والی ہوا میں باہر دستانے چڑھائے اور ہاتھ میں بیلچہ تھامے راستے سے لوگوں کیلئے برف کے انبار صاف کررہا ہے.. میں حیرت سے ٹھٹھرتا...