🌸 جنت ★ اللہ کی رضا کا انعام ہے… 🔥 جہنم ★ اللہ کے غضب کا انجام ہے… 🕊 جنت ★ سکون اور راحت کا گھر ہے… 💢 جہنم ★ عذاب اور تکلیف کا گڑھ ہے… 🌿 جنت ★ ایمان والوں کا ٹھکانہ ہے… 🕳 جہنم ★ انکار کرنے والوں کی قید ہے… 🍯 جنت ★ شہد، دودھ، شرابِ طہور کی نہریں… 💦 جہنم ★ پیپ، کھولتا پانی، زقوم کا ذائقہ… 👑 جنت ★ عزت اور بلندی کا مقام ہے… 🔗 جہنم ★ ذلت اور رسوائی کا مقام ہے… 💎 جنت ★ نعمتوں کی انتہا ہے… 💀 جہنم ★ سزاؤں کی شدت ہے… 🌈 جنت ★ روشنی، نور، اور خوشبو ہے… 🌫 جہنم ★ اندھیرا، دھواں، اور تعفن ہے… 👫 جنت ★ نیک لوگوں کی ہم نشینی ہے… 👹 جہنم ★ شیاطین اور گناہگاروں کا میل ہے… 🎁 جنت ★ صبر کا انعام ہے… ⚖ جہنم ★ ظلم کا بدلہ ہے… 🪙 جنت ★ نیک اعمال کی قیمت ہے… 🚫 جہنم ★ بداعمالی کی سزا ہے… 🥰 جنت ★ سلام، محبت، اور امن کا پیغام ہے… 😨 جہنم ★ چیخ، نفرت، اور دہشت کا مقام ہے… 🏰 جنت ★ پاکیزگی کی جنت ہے… 🏚 جہنم ★ گندگی کی گہرائی ہے… 🛏 جنت ★ ریشمی بستروں پر آرام… 🪵 جہنم ★ آگ کے بستروں پر عذاب… 🪞 جنت ★ اللہ کے دیدار کا مقام… 🚫 جہنم ★ اللہ کی ناراضگی کا اظہار… 🎶 جنت ★ حوروں، غلمانوں کی خدمت… 👊 جہنم ★ فرشتوں کے کوڑے اور طمانچے… 📈 جنت ★ بلندی پر بلندیاں… 📉 جہنم ★ گہرائی در گہرائی… 🧴 جنت ★ مشک و عنبر کی خوشبو… 🧪 جہنم ★ پیپ اور پسینے کی بدبو… 🎯 جنت ★ کامیابوں کی آخری منزل… 🚷 جہنم ★ ناکاموں کی آخری قید… 🤲 جنت ★ دعاؤں کا ثمر ہے… 🧱 جہنم ★ گناہوں کا اثر ہے… ♾ جنت ★ ابدی زندگی کی خوشی ہے… 💢 جہنم ★ نہ ختم ہونے والے درد کی گھڑی ہے…

ارے بھائی!

اگر آپ ہزاروں کتابیں، نعتیں، تصاویر، ویڈیوز، اخبار، مضامین، قبلہ نما، اوقات نماز، اسلامک گھڑی اور بہت کچھ آسانی کے ساتھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بس ہمارے Islamic Tube ایپ کو پلے سٹور سے انسٹال کرو، اور بالکل مفت اور آسانی کے ساتھ اسلامک مواد حاصل کرو

ڈاؤن لوڈ کریں
Image 1

ایک قاضی کا عجیب و غریب فیصلہ

ایک قاضی کا عجیب و غریب فیصلہ

ایک ریاست میں ایک بوڑھے شخص کو روٹی چوری کرتے پکڑا گیا ، علاقے کے کچھ لوگ اسے پکڑ کر وقت کے قاضی (جج) کے پاس لے گئے ، قاضی نے بوڑھے بابا سے کافی سوالات کئے ۔ لیکن بابا نے کوئی جواب نہیں دیا ، بالآخر قاضی نے فیصلہ یوں سنایا ۔ بابا جی روٹی چوری کرنے کے جرم میں ایک درہم تندور کے مالک کو بطور جرمانہ ادا کرے گا ۔ یہ سنتے ہی لوگوں نے فاتحانہ نعرے لگانے شروع کئے ۔ قاضی صاحب نے کہا کہ ٹھہر وا بھی فیصلہ کی دوسری قسط باقی ہے ، سب لوگ سمجھے کہ اب شاید بابا کو قید کی سزا بھی ہوگی ۔ لیکن قاضی کے فیصلہ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ قاضی نے گرجدار آواز میں فیصلہ سنایا کہ جتنے لوگ بابا جی کو پکڑ کر لائے ہیں وہ سب اور جو لوگ بابا جی کے گھر کے آس پاس تین گلیوں میں رہتے ہیں وہ سب ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو پچاس درہم بابا جی کو بطور جرمانہ ادا کریں گے۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو قاضی نے جواب دیا ۔ نہ بابا کی عمر چوری کی ہے نہ با با پیشہ ور چور لگتے ہیں کیونکہ اگر چور ہوتے تو اپنی صفائی اچھے انداز سے پیش کرتے جیسا کہ چوروں کا دستور ہے ۔بابا جی کو بھوک نے چوری تک پہنچایا ہے ۔ اس کا سب سے بڑا سبب بابا کے پڑوسی ہیں ۔ جنہوں نے کبھی بابا کی خبر نہ لی اس لئے بابا ایک روٹی کے چور ہیں جبکہ بابا جی کا پورا محلہ انسانیت کا چور ہے ۔ جو سزا میں نے سنائی ہے حقیقت میں تمہارا فریضہ تھا جو تم ادا نہ کر سکے اسلئے اسکو جرم کا نام دیا گیا۔ قاضی کے فیصلہ نے بابا جی کے آنکھوں سے آنسو نکال دئے ۔ جبکہ تماش بینوں کی گردن جھکا دی۔ ___________📝📝___________ منقول۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ۔