ذرا مسکرائیے.. 🙂
ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد...
Ummah Post
7 October, 2025

ذرا مسکرائیے.. 🙂

ایک شخص نے عمرو بن قیس سے پوچھا: اگر مسجد سے نکلنے کے بعد انسان دیکھے کہ مسجد کی کنکری انسان کے جوتے، کپڑے یا پیشانی سے لگی ہوئی ہے تو کیا کیا جائے؟

عمرو بن قیس نے فرمایا: اُسے پھینک دو۔

وہ شخص بولا: لوگوں کا خیال ہے کہ وہ چیختی ہے یہاں تک کہ مسجد میں واپس پہنچا دی جائے!

عمرو بن قیس نے جواب دیا: اُسے چیخنے دو، یہاں تک کہ اس کا حلق پھٹ جائے!

کہنے لگا: کیا اس کا بھی کوئی حلق ہوتا ہے؟

عمرو بن قیس بولے: تو پھر وہ کہاں سے چیختی ہے؟!

Share this article
حضرت ابراھیم بن ادہمؒ کی چھ ❻ قیمتی نصائح
مضامین

حضرت ابراھیم بن ادہمؒ کی چھ ❻ قیمتی نصائح

ایک شخص آپ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ کچھ نصحیت فرمائیے آپ نے فرمایا چھ (❻) باتیں بتاتا ہوں ان پر عمل کرو پھر کچھ بھی کروگے نقصان نہ پہنچے گا آپ نے ان چھ باتوں کی وضاحت اس طرح کی: ❶ جب گناہ کرو تو اس کی ( اللہ پاک) کی نعمت مت کھاؤ دنیا میں جو کچھ ہے وہ اس کی نعمت ہے کیا یہ شرم کی بات نہیں ہے کہ اس ک...