کبھی جو درد بڑھ جائیں
کبھی نیندیں جو اڑ جائیں
کبھی جب تم پریشان ہو
کبھی جب آسرا نہ ہو
کبھی جب خواب ٹوٹیں تو
کبھی گر کر بکھر جاؤ
کبھی دھتکار دے دنیا
کبھی ٹھکرا دیےجاؤ
تو تم مایوس نہ ہونا
وہ کہتا ہے تمہارا ہوں
اسے سب کچھ سنا دینا
وہ تم سے پیار کرتا ہے
تمہیں گرنے نہیں دے گا
تم اس کے در پہ آجانا
کہ وہ "رب" تمہارا ہے۔۔۔۔