مدراس ( channai) میں ایک انگریز مسلمان ہوا، مسجد میں آکر دیک...
Ummah Post
16 October, 2026

مدراس ( channai) میں ایک انگریز مسلمان ہوا، مسجد میں آکر دیکھا کہ نالی میں بہت سا رینٹھ وغیرہ پڑا ہے۔ اس نے منتظمین سے کہا کہ مسجد کو صاف رکھنا ضروری ہے، اس کی حالت ایسی خراب نہ رکھنی چاہیے۔ اس کو سن کر منتظمین کہنے لگے کہ تجھ میں ابھی عیسائیت باقی ہے، ابھی صفائی کی بو ترے دماغ سے نہیں نکلی (گویا مسلمان کے لیے میلا کچیلا اور خراب و خستہ رہنا لازم ہے ) اور اس قدر برہم ہوئے کہ اس نو مسلم کو مار کر مسجد سے نکال دیا

بعض داناؤں کو اس حرکت کی اطلاع ہوئی تو اس انگریز نو مسلم کے پاس آئے اور تسلی تشفی کرنے لگے۔

انگریز نو مسلم نے کہا کہ کیا آپ کو یہ اندیشہ ہے کہ میں ان لوگوں کی اس حرکت سے اسلام کو چھوڑ دوں گا ؟!۔۔۔۔ میں ان لوگوں پر ایمان نہیں لایا بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایسے نہ تھے۔

Share this article
ایک بورڈ اور دو جملے
مضامین

ایک بورڈ اور دو جملے

ایک اندھا آدمی عمارت کے پاس بیٹھا تھا اور پاس ایک بورڈ رکھا تھا جس پہ لکھا تھا میں اندھا ہوں برائے مہربانی میری مدد کریں ساتھ میں اس کی ٹوپی پڑی ہوئی تھی جس میں چند سکے تھے . ایک آدمی وہاں سے گزر رہا تھا اس نے اپنی جیب سے چند سکے نکالے اور ٹوپی میں ڈال دیے اچانک اس کی نظر بورڈ پر پڑی اس نے بورڈ ک...