ایک بورڈ اور دو جملے
messages.islamic_article

ایک بورڈ اور دو جملے

admin
27 Aug, 2025

ایک اندھا آدمی عمارت کے پاس بیٹھا تھا اور پاس ایک بورڈ رکھا تھا جس پہ لکھا تھا میں اندھا ہوں برائے مہربانی میری مدد کریں ساتھ میں اس کی ٹوپی پڑی ہوئی تھی جس میں چند سکے تھے .

ایک آدمی وہاں سے گزر رہا تھا اس نے اپنی جیب سے چند سکے نکالے اور ٹوپی میں ڈال دیے اچانک اس کی نظر بورڈ پر پڑی اس نے بورڈ کو اٹھایا اور اس کی دوسری طرف کچھ الفاظ لکھے اور بورڈ کو واپس رکھ دیا تاکہ لوگ اس کو پڑھیں

آدمی کے جانے کے بعد کچھ ہی دیر میں ٹوپی سکوں سے بھر گئی دوپہر کو وہی آدمی واپس جانے کے لیے وہاں سے گزر رہا تھا کہ اندھے نے اس آدمی کے قدموں کی آہٹ کو پہچان لیا اور اس سے پوچھا کہ تم وہی ہو جس نے صبح میرے بورڈ پر کچھ لکھا تھا.

آدمی نے کہا کہ ہاں میں وہی ہوں اندھے نے پوچھا کہ تم نے کیا لکھا تھا ؟ کہ کچھ ہی دیر میں میری ٹوپی سکوں سے بھر گئی جو سارے دن میں نہ بھرتی

آدمی بولا : میں نے صرف سچ لکھا لیکن جس انداز میں تم نے لکھوایا تھا اس سے تھوڑا مختلف تھا میں نے لکھا آج کا دن بہت خوبصورت ہے لیکن میں اس قابل نہیں کہ اس کا نظارہ کر سکوں

آدمی نے اندھے کو مخاطب کر کے کہا : تم کیا کہتے ہو کہ جو پہلے لکھا تھا اور جو میں نے بعد میں لکھا دونوں کا اشارہ ایک ہی طرف نہیں ہے؟

اندھے نے کہا یقیناً دونوں تحریریں یہی بتاتی ہیں کہ آدمی اندھا ہے لیکن پہلی تحریر میں سادہ لفظوں میں لکھا تھا کہ میں اندھا ہوں اور دوسری تحریر لوگوں کو بتاتی ہے کہ آپ سب بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ اندھے نہیں ہیں .

نتیجہ : ہم کو ہر حال میں اللہ شکر ادا کرنا چاہیے ہمارا ذہن تخلیقی ہونا چاہیے نہ کہ لکیر کے فقیر جیسا ، ہمیں ہر حال میں مثبت سوچنا چاہیے جب زندگی آپ کو 100 وجوہات دے رونے کی ، پچھتانے کی تو آپ زندگی کو 1000 وجوہات دیں مسکرانے کی

افسوس کے بغیر اپنے ماضی کو تسلیم کریں ، اعتماد کے ساتھ حال کا سامنا کریں اور خوف کے بغیر مستقبل کے لیے تیار رہیں

ٹیگز: #اندھا آدمی کی کہانی #الفاظ کی طاقت #مثبت سوچ #شکرگزاری #زندگی کا سبق #متاثر کن کہانی #اندھے کی مدد #بورڈ پر لکھا جملہ #الفاظ کا جادو #نظریہ کی تبدیلی #اندھے کی مسکراہٹ #امید کا پیغام #ایک نئی سوچ #الفاظ کا اثر #زندگی میں مثبت #کامیابی کا راز #شکر ادا کرنا #خوش رہنے کی وجوہات #ایک سبق آموز واقعہ #کہانی اور نتیجہ #अंधे आदमी की कहानी #शब्दों की शक्ति #सकारात्मक सोच #कृतज्ञता #जीवन का सबक #प्रेरणादायक कहानी #अंधे की मदद #बोर्ड पर लिखा वाक्य #शब्दों का जादू #दृष्टिकोण में बदलाव #अंधे की मुस्कान #आशा का संदेश #एक नई सोच #शब्दों का प्रभाव #जीवन में सकारात्मकता #सफलता का रहस्य #धन्यवाद करना #खुश रहने के कारण #एक शिक्षाप्रद घटना #कहानी और नतीजा #The story of a blind man #Power of words #Positive thinking #Gratitude #Life lesson #Inspirational story #Helping the blind #The sentence on the board #Magic of words #Change in perspective #Blind man's smile #Message of hope #A new thought #Impact of words #Positivity in life #Secret of success #Be grateful #Reasons to be happy #An educational incident #Story and its moral #The power of perspective #The sign and the blind man #A new message #Words that change lives #The beggar's sign #The real message #The power of a positive outlook #A tale of two signs #The message of hope #Kindness and perception #

تازہ ترین خبریں