خواتین کا سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت بےحد محتاط رہنا ضروری...
Ummah Post
4 November, 2026

خواتین کا سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت بےحد محتاط رہنا ضروری ہے، خاص طور پر مردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کرتے وقت خاموشی، ادب اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے.

میری بہنو! آپ مردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس طرح سے فالو کریں جیسے کہ آپ موجود ہی نہیں ہیں، ان کے اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھائیں لیکن فتنہ سے بچتے ہوئے، ان کے اکاؤنٹس پر جاکر بےجا کمنٹ کرنے سے گریز کریں، اسی طرح بلاوجہ ان کے تبصروں اور کمنٹس پر رپلائی دینے سے بھی گریز کریں، کیونکہ اس طرح کرنے سے سبھی کی توجہ آپ کی جانب مبذول ہوسکتی ہے، اور آپ فتنے کا سبب بن سکتی ہیں، اس لئے مردوں کے پوسٹس پر کمنٹ کرنا اسی طرح ان کے پوسٹس پر دل یا پھول یا ان جیسے ایموجیز استعمال کرنے سے بچیں، کیونکہ اس سے آپ کی عزت، حیاء، تقویٰ اور آپ کے وقار میں کمی آسکتی ہے.

لہذا احتیاط برتیں، اپنی حیاء و وقار کو برقرار رکھیں، اور مردوں کے پوسٹس پر تبصرے یا مردوں کے کمنٹس مردوں کے لئے ہی چھوڑ دیں.

ام محمد خوشنما مصلح الدين

جامعہ أم القریٰ مکہ مکرمہ

Share this article
غلام کا آقا کو حکیمانہ طمانچہ
مضامین

غلام کا آقا کو حکیمانہ طمانچہ

جنگ اسکندریہ میں رومی ایک قلعے میں بند تھے اور مسلمانوں نے اس قلعے کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ ایک روز رومی میدان میں نکلے اور سپہ سالار حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ چند سوار لے کر ان کے مقابل ہوئے ، گھمسان کی لڑائی ہوئی۔ مسلمان رومیوں کو دباتے ہوئے برابر قلعے کی طرف چلے گئے اور رومیوں کے ہمراہ قلعہ ک...