سقراط کے مشہور اقوال:
	•	“غصے کا علاج، خاموشی ہے۔”
	•	“یہ ضر...
Ummah Post
10 November, 2024

سقراط کے مشہور اقوال:

• “غصے کا علاج، خاموشی ہے۔”

• “یہ ضروری نہیں کہ میری بات کو قبول کیا جائے، لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ سچی ہو۔”

• “انسان اپنی سوچ سے اپنے دنیا کو پھولوں کی سیج یا کانٹوں کا بستر بنا سکتا ہے!”

• “ہمیں دو کان، دو آنکھیں، اور ایک زبان دی گئی ہے اور اس میں اشارہ ہے کہ ہمیں سننا اور دیکھنا زیادہ چاہیے، اور بولنا کم۔”

• “دنیا میں واحد نیکی علم ہے، اور واحد برائی جہالت ہے!”

• “قناعت قدرتی دولت ہے، اور عیش مصنوعی غربت ہے۔”

• “ہمیشہ یاد رکھیں، کوئی انسانی حالت مستقل نہیں ہے؛ اس طرح خوش قسمتی کے وقت میں حد سے زیادہ خوش نہ ہوں اور بدقسمتی کے وقت میں حد سے زیادہ مایوس نہ ہوں۔”

• “طاقتور ذہن خیالات پر بحث کرتے ہیں، اوسط ذہن واقعات پر بات کرتے ہیں، اور کمزور ذہن لوگوں پر گفتگو کرتے ہیں۔”

• “بات کرو تاکہ میں تمہیں دیکھ سکوں؛ تمہاری آواز تمہارے وجود کا اظہار ہے اور یہ محض بولنے کی صلاحیت سے زیادہ ہے۔ تمہاری باتیں تم ہو۔”

مترجم : عادل نعمانی

Share this article
بچوں کی تربیت کا طریقہ (تربیت کا دستور العمل)
مضامین

بچوں کی تربیت کا طریقہ (تربیت کا دستور العمل)

(۱) اللہ تعالیٰ جب کسی کو اولاد دے اور وہ سیانی ہونے لگے تو سب سے پہلے اس کو کلمہ توحید سکھلائے ۔ پھر اس کو ضروری آداب سکھلائے۔ (۲) جب سامنے آئے سلام کرے۔ (۳) جھوٹ بولنے سے اس کو نفرت دلائے ۔ (۴) پردہ اور حیاء کی اس کو تعلیم ( تاکید ) کرے۔ (۵) لڑکوں اور لڑکیوں کو ایک جگہ نہ کھیلنے دے۔ اگر نا محر...