۔🥀 _ عقلمند میاں بیوی _ 🥀

عقلمند میاں بیوی اپنی اَنا کو چ...
Ummah Post
26 March, 2025

۔🥀 _ عقلمند میاں بیوی _ 🥀

عقلمند میاں بیوی اپنی اَنا کو چھوڑ کر معافی مانگنے میں پہل کرتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی اَنا پرستی میں گھر تباہ کر لیتے ہیں۔

عقلمند میاں بیوی ایک دوسرے پر ہر وقت اپنی مرضی مسلط نہیں کرتے بلکہ ایک دوسرے کی پسند ناپسند کا احترام کرتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی ایک دوسرے کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں رشتہ تباہ کر لیتے ہیں۔

عقلمند میاں بیوی تمام دنیا کے مقابلے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی دوسروں کو ایک دوسرے پر ترجیح دیتے ہیں۔

عقلمند میاں بیوی کا ایک دوسرے پہ یقینی اعتماد ہوتا ہے جو کسی اپنے یا غیر کی وجہ سے نہیں ٹوٹتا جبکہ بیوقوف میاں بیوی کو اپنے سے زیادہ دوسروں پر اعتماد ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے رشتے خراب کر بیٹھتے ہیں۔

عقلمند میاں بیوی اتحاد میں ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں جبکہ بیوقوف میاں بیوی بات بات پر جھگڑ کر تنہا رہ جاتے ہیں۔

عقلمند میاں بیوی ایسی زندگی گزارتے ہیں جو ان کی اولاد کے لئے مثال ہو جبکہ بیوقوف میاں بیوی آپس کے جھگڑوں اور بدسلوکیوں سے اولاد کو بھی تباہی کے راستے پر ڈال دیتے ہیں۔

Share this article
کلمہ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ہے -
مضامین

کلمہ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﻮﺍ ہے -

ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺖ ﺗﮭﮯ، ﺫﮬﻦ ﺍﺳﻼﻣﯽ، ﭼﮩﺮﮦ ﻣﮩﺮﮦ ﻏﯿﺮ ﺍﺳﻼﻣﯽ، ﮨﻢ ﺫﮬﻦ ﭘﺮ ﮨﯽ ﺷﮑﺮ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﮯ، ﻣﻮﺻﻮﻑ ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ انگلینڈ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺟﺐ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺑﻐﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﯿﻢ ﺗﮭﯿﮟ! ﻣﻮﺻﻮﻑ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﮔﮭﺮﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ، ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﯾﮧ ﺧﺒﺮ ﺟﻨﮕﻞ ﮐﯽ ﺁﮒ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭘﮭﯿﻞ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﺟﻨﺎﺏ ﻣﯿﻢ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ، ﺭﺷﺘﮯ ﺩﺍﺭﻭﮞ ﻧﮯ ﮔﻮﺭﯼ ﮐﮯ ﺩﯾﺪﺍﺭ ﮐﮯ...