پچاس روپیے والی فوٹو
messages.islamic_article

پچاس روپیے والی فوٹو

admin
13 Oct, 2024

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل تین تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔

بیس روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔

تیس روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں-

اور

پچاس روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں

مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے ۵۰ روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔

اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور بیس روپے والی زندگی نہیں گزارتے

آپ جیسے بھی ہیں ، بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔

بیس روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رہیں گے

مضامین تلاش کریں
منتخب مضامین
Random
messages.featured

تازہ ترین خبریں