معاملات و معاشرت

ٹیلیفون اور موبائل فون کے شرعی احکام
ٹیلیفون اور موبائل فون کے شرعی احکام
اصلاح معاشرہ اور ہماری ذمہ داریاں
اصلاح معاشرہ اور ہماری ذمہ داریاں
انشورنس پالیسی اور اسلام
انشورنس پالیسی اور اسلام
میڈیکل انشورنس شریعت اسلامی کی روشنی میں
میڈیکل انشورنس شریعت اسلامی کی روشنی میں
بیمۂ زندگی
بیمۂ زندگی
حقوق العباد اور معاملات
حقوق العباد اور معاملات
اسلام اور تربیت اولاد جلد ٢
اسلام اور تربیت اولاد جلد ٢
اسلام اور تربیت اولاد جلد ٢
اسلام اور تربیت اولاد جلد ٢
اصلاح معاشرہ کا طریقہ کار
اصلاح معاشرہ کا طریقہ کار
Image 1

طلاق کا سبب __؟؟

طلاق کا سبب __؟؟

کہتے ہیں ایک اعرابی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کچھ لوگ اس کے پاس پوچھنے اور سبب معلوم کرنے آئے کہ اُس نے طلاق کیوں دی وہ کہنے لگا : کہ وہ ابھی عدت میں ہے ابھی تک وہ میری بیوی ہے مجھے اُس سے رجوع کا حق حاصل ہے میں اگر اس کے عیب تمہارے سامنے بیان کر دوں تو رجوع کیسے کروں گا .؟ لوگوں نے انتظار کیا اور عدت ختم ہوگئی اور اس شخص نے رجوع نہیں کیا لوگ دوبارہ اُس کے پاس آئے تو ،،، اس نے کہا : اگر میں نے اب اس کے بارے میں کچھ بتایا تو یہ اُس کی شخصیت مسخ کرنے کے مترادف ہوگا اور کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرے گا !! لوگوں نے انتظار کیا حتٰی کہ اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہوگئی لوگ پھر اُس کے پاس آئے اور طلاق کا سبب پوچھنے لگے اس اعرابی نے کہا : اب چونکہ وہ کسی اور کی عزت ہے اور مروت کا تقاضا یہ ہے کہ میں پرائی اور اجنبی عورت کے بارے میں اپنی زبان بند رکھوں ۔۔ !! یہ تحریر اُن لوگوں کے لیۓ ہے جو اپنی بیوی کی غلطیاں اپنے دوست و احباب کو بتاتے پھرتے ہیں۔ دوسروں کے عیب چھوڑو ؛؛ کبھی اپنے سامنے بھی آئینہ رکھو ۔۔

Whats New

Naats