معاملات و معاشرت

تربیت اولاد کا نبویﷺ انداز اور اس کے زریں اصول
تربیت اولاد کا نبویﷺ انداز اور اس کے زریں اصول
معاشرت پر ایک نظر
معاشرت پر ایک نظر
اسلام میں عورت کا مقام
اسلام میں عورت کا مقام
اسلامک بینکنگ
اسلامک بینکنگ
اتحاد امت سورة الحجرات کی روشنی میں
اتحاد امت سورة الحجرات کی روشنی میں
بالغات اور نسوان کے مکاتب (طریقہ کار، نصاب و نظام)
بالغات اور نسوان کے مکاتب (طریقہ کار، نصاب و نظام)
مطلقہ کا نفقہ عقل و نقل کی روشنی میں
مطلقہ کا نفقہ عقل و نقل کی روشنی میں
جواہر الحکم کامل
جواہر الحکم کامل
شادی مبارک
شادی مبارک
Image 1

علماء خشک کی ناقدری کا سبب

علماء خشک کی ناقدری کا سبب

اگر کسی خیمہ پر لکھا ہو خیمۂ لیلیٰ لیکن اس میں جھانک کر دیکھا تو اندر کتا بندھا ہوا ہے تو اس خیمہ کی قدر نہ ہوگی بلکہ لوگ مذاق اُڑائیں گے۔ اسی طرح مولوی وہ ہے جو مولیٰ والا ہو اس کے خیمۂ محمل سے خوشبوئے مولیٰ ملنی چاہیے یعنی اس کی صحبت میں اللہ کی محبت کی خوشبو آنی چاہیے‘ اس کی صحبت سے اللہ کی محبت پیدا ہو اور دنیا کی محبت دل سے نکلے چنانچہ جو اللہ والے مولوی ہیں ان کی خوشبو سے ایک عالم مست ہوتا ہے ایسے ہی اللہ والے علماء سے دین پھیلا ہے اور ہمارے تمام اکابر اس کی مثال ہیں لیکن جو مولوی اللہ والوں سے مستغنی رہتے ہیں اور اپنے نفس کو نہیں مٹاتے اور عوام ان کو مولیٰ والا سمجھ کر ان کے پاس آتے ہیں لیکن جب دیکھتے ہیں کہ ان کے خیمہ میں تو حُبِّ دنیا اور حُبِّ جاہ کا کتا بندھا ہوا ہے اور مولیٰ ندارد‘ تو بہت مایوس ہوتے ہیں‘ آج کل اہلِ علم کی بے قدری اسی سبب سے ہے ورنہ جو علماء اہل اللہ کے صحبت یافتہ ہیں مخلوق آج بھی ان پر فدا ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــ📝📝ــــــــــــــــــــــــــــ کتاب : خزائنِ شریعت و طریقت صفحہ نمبر : ۱۳۵ مؤلف : حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب۔ انتخاب : اسلامک ٹیوب پرو ایپ ـــــــــــــــــــــــــــ📝📝ــــــــــــــــــــــــــــ

Recent Articles

مولوی...

admin | 15 June, 2026

باپ کا آخری خط

admin | 4 June, 2026

Whats New

Naats