ایک دینار کا فریب
messages.islamic_article

ایک دینار کا فریب

admin
29 Aug, 2025

ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے کہا کہ ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ میرے پاس دنیا جہان کی ہر راحت کا سامان ہے لیکن پھر بھی دل خوش نہیں ، لیکن میرے خادم کے پاس کچھ نہیں ، نہ مال و دولت ، نہ محلات و آسائشات ۔ مگر ہر وقت خوش و خرم رہتا ہے ۔

وزیر نے کہا کہ اس پر 99 کا قاعدہ جاری فرمائیں ۔

کیا مطلب 99 کے قاعدے کا ؟

وزیر نے کہا کہ رات 99 دینار ایک تھیلی میں ڈال کر اس کے دروازے پہ لٹکا دیں لیکن اوپر لکھ دیں کہ یہ 100 دینار میری طرف سے تمہیں ہدیہ ہے ۔ دروازے پہ آواز لگا کر واپس آجائیں ۔ پھر دن بھر دیکھیے کہ کیا ہوتا ہے ۔

چنانچہ بادشاہ نے ایسا ہی کر لیا۔ خادم باہر نکلا، خوشی سے تھیلی اٹھائی اور جلدی جلدی گنے لگا، پتہ چلا ایک دینار کم ہے ، دوبارہ گنتی کی ، مگر پھر بھی 99 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اب دروازے کے آس پاس ڈھونڈ نے لگ گیا کہ شاید کہیں گر گیا ہو ، مگر کچھ نہ ملا،

تھوڑی دیر بعد بیوی بچے بھی آگئے اور تلاش میں لگ گئے ، یوں پوری رات ایک دینار کی تلاش میں گزار دی

صبح وہ کام پہ آیا لیکن چہرہ بجھا ہوا، پریشان ، نیند نہ ہونے کی وجہ سے طبیعت مضمحل اور بوجھل ، روایتی فرحت و انبساط غائب

یہ دیکھ کر بادشاہ کو 99 کے قاعدے کا راز سمجھ آگیا ۔

وہ یہ کہ ہم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ 99 نعمتوں کو بھول جاتے ہیں اور ایک مفقود نعمت کے حصول میں جٹ جاتے ہیں ، وہی ہر وقت ہماری سوچ و فکر کا محور اور اسی کیلئے تگ و دو اور محنت ، اس لیے بے شمار نعمتوں کے ہوتے بھی پریشان رہتے ہیں ، ہر حال میں اللہ کریم کا شکر ادا نہیں کرتے ، جو خوش رہنے کی شاہ کلید ہے۔

___________📝📝📝___________

منقول۔

انتخاب : اِسلامک ٹیوب پرو ایپ۔

ٹیگز: #ناشکری #99 کا قاعدہ #خوشی کا راز #بادشاہ کا سبق #اطمینان قلب #شکر کا فائدہ #ایک دینار کا فریب #نعمتوں کی قدر #قناعت کی اہمیت #بے سکونی کا حل #خوشی کی تلاش #99 دینار کی کہانی #مال و دولت #سکون #بادشاہ اور وزیر #اسلامی کہانی #نصیحت آموز #سبق آموز #خوش رہنے کا طریقہ #پریشانی سے نجات #دولت کی ہوس #زندگی کا اصول #نعمتیں #اللہ کا شکر #فلاح #خود اطمینانی #اطمینان #خوشی #لالچ کا نقصان #اسلامی ٹیوب پرو #​99 का नियम #खुशी का राज #शुक्र का महत्व #बादशाह और नौकर की कहानी #सब्र का फल #सुकून #संतुष्टि #एक दीनार की कहानी #शुक्राना #99 का सिद्धांत #खुश रहने का तरीका #लालच का अंजाम #दौलत की तलाश #मन की शांति #नसीहत #इबरत #सबक #99 दीनार #जीवन का सबक #खुशहाल जीवन #बेचैनी का कारण #लालच #शुक्रगुजारी #ख़ुशी की कीमत #99 का जादू #दीनार #अल्लाह की नेमतें #संतुष्ट जीवन #सुकून का राज #इस्लाम #​The Rule of 99 #The Secret of Happiness #Value of Blessings #A Tale of a King and a Servant #Gratitude #Contentment #The Lost Dinar #The Philosophy of 99 #The Price of Happiness #A Lesson from a Dinar #Greed #Finding Peace of Mind #Lack of Gratitude #The King's Question #The Minister's Answer #The Story of 99 Dinars #Moral Stories #Islamic Stories #Life Lessons #The Formula for Happiness #The Search for Peace #The Rule of 99 explained #Why the Rich are Unhappy #The Secret of a Happy Life #How to be Happy #The Value of Contentment #The Psychology of Greed #The Power of Gratitude #Rule of 99 psychology #Islamic Tube Pro #

تازہ ترین خبریں